ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کلبرگی: سڑک حادثہ میں حاملہ خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 7؍افراد جاں بحق

 کلبرگی: سڑک حادثہ میں حاملہ خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 7؍افراد جاں بحق

Mon, 28 Sep 2020 14:57:35    S.O. News Service

کلبرگی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز) ضلع کلبرگی کے گاؤں سوالگی کے قریب اتوار کو علی الصباح حادثہ میں ایک حاملہ خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 7؍افراد جاں بحق  ہو گئے جبکہ دو دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے  تمام لوگ ایک ہی خاندان کے ہیں۔جن کی شناخت ضلع کلبرگی کے تعلقہ آلند کے عرفانہ بیگم (25)، روبیہ بیگم (50)، عابدہ بیگم (50)، ضیا جنابی (60)، منیر (28) اور شوکت علی (29)کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ لوگ کار پر سوار   ایک حاملہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرنے لے جارہے تھے، اسی دوران ان کی کار کلبرگی کے گاؤں سوالگی کے قریب سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہیں۔

اس حادثے میں زخمی دو افرد کو کلبرگی سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ 
 


Share: